Darululoom Muhammadi Logo

دارالعلوم محمدی

دارالعلوم میں جاری تعلیمی شعبہ جات کا مختصر تعارف

1. شعبہ ابتدائیہ:

  • نورانی قاعدہ، ناظرہ قرآن مع تجوید و قواعد
  • کم از کم دس سورتیں تجوید و قرأت کے ساتھ زبانی یاد کروائی جاتی ہیں
  • اردو قاعدہ، اردو کی ابتدائی کتابیں مع کتابت و مشق
  • ابتدائی عقائد، ضروری دینی مسائل، اور کتاب “معاون نماز” مع ترجمہ زبانی یاد کروائی جاتی ہے
  • دس احادیث مع ترجمہ و تشریح، سیرۃ النبیﷺ، خلفائے راشدین، صحابہ، صحابیات، اور دیگر سیرت مضامین کے بنیادی اسباق
  • ضروری دعائیں، اخلاقی تربیت کے لیے 'کتاب الاخلاق' کے بنیادی اسباق

2. شعبہ حفظ:

  • داخلہ کے لیے ابتدائیہ کورس یا اس کے مساوی قابلیت ضروری ہے
  • مکمل قرآن مجید تجوید و قواعد کے ساتھ حفظ
  • اصول التجوید (اوّل و دوم) مع عملی مشق
  • حدیث و علوم حدیث کے ابتدائی اسباق
  • مسائل دینیہ کی جامع کتاب
  • سیرۃ المصطفی اور انبیاء کرام کی سیرت
  • اردو کی دوسری و تیسری جماعت مع کتابت کی مشق

3. شعبہ معلّم کورس:

دارالعلوم محمدی دیوپورہ شوپیان کشمیر میں پیش کیا جانے والا معلّم کورس اپنے نصاب، ترتیب، اور تدریسی معیار کے اعتبار سے دیگر اداروں سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے، الحمدللہ۔

داخلے کی شرائط:
  • طالب علم نے دارالعلوم محمدی دیوپورہ کا شعبہ ابتدائیہ مکمل کیا ہو؛
  • کسی بھی تسلیم شدہ ادارے سے مکمل حافظِ قرآن ہو؛
  • اگر طالب علم حافظِ قرآن نہ ہو اور دارالعلوم کا ابتدائیہ کورس بھی مکمل نہ کیا ہو، تو اس کے پاس ابتدائیہ کے مساوی دینی و علمی استعداد ہونی چاہیے، جس کی تصدیق کے بعد داخلہ ممکن ہے۔
دورانیہ:

یہ کورس حافظِ قرآن طلبہ اور وہ طلبہ جنہوں نے ادارہ ہٰذا سے شعبہ ابتدائیہ مکمل کیا ہو، ان کے لیے ایک سال پر مشتمل ہے۔

نصاب:
  • کتاب التجوید مع عملی مشق
  • غیر حافظ طلبہ کو عم پارہ مکمل حفظ کرایا جاتا ہے
  • کتاب التفسیر مع علوم القرآن
  • کتاب الأدعیہ مع اردو ترجمہ
  • کتاب الآداب والسنن
  • کتاب الفقہ (مکمل نصاب)
  • کتاب العقائد (مکمل)
  • کتاب النحو (مکمل)
  • کتاب الصرف (مکمل)
  • لغة العربیہ (مکمل)
  • لغة الاردیہ (مکمل)
  • لغة الفارسیہ (چند ابتدائی اسباق)
  • سیرۃ النبی ﷺ (مکمل)
  • سیرت خلفائے راشدین، صحابہ و صحابیات
  • مختصر سیرت: ائمہ فقہ، ائمہ حدیث، ائمہ تفسیر
  • سیرت الانبیاء علیہم السلام
  • کتاب التربیت مع کتاب الاخلاق (مکمل)
  • کتاب المنطق (ابتدائی سطح)
  • عصری علوم: بنیادی اور ضروری انگلش اور ریاضی (Math)
  • کتاب المیراث (مکمل)

4. عالمیت کورس:

جن طلباء کرام نے دارالعلوم محمدی دیوپورہ شوپیان کشمیر سے معلّم کورس مکمّل کر لیا ہے وہ اس عالمیت کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں. اگر کسی دوسرے دینی ادارے سے تعلیم حاصل کی ہو اور تعلیمی قابلیت معلّم کورس پڑھ چکے طلباء کے مساوی ہو تو وہ بھی اہلیتی امتحان پاس کرکے اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں.

اس کورس میں چھے سمسٹر ہوں گے اور کورس کی مدّت فقط تین سال ہے دارالعلوم دیوبند کے نصاب تعلیم کے مطابق نحومیر کے سال کی تمام کتب اور ہدایت النّحو کے سال کی تمام کتابیں عالمیت کے پہلے سال میں پڑھا دی جاتی ہیں.

دوسرے سال پہلے سمسٹر میں پورے قرآن کریم کا ترجمہ مع تفسیر ابن کثیر مکمّل کرادیا جاتا ہے. دوسرے سمسٹر میں تمام تفاسیر پڑھائی جاتی ہیں نیز ہدایہ کے مخصوص ابواب اور سراجی کے مخصوص ابواب پڑھائے جاتے ہیں اور مشکٰو ۃ المصابیح مع شرح کے مکمّل کرائی جاتی ہے. تیسرے سال علوم حدیث کی کتب اور صحاح ستہ میں شامل تمام کتب مع شروحات کے مکمّل کرائی جاتی ہیں.

5. فضیلت کورس:

جن طلباء نے دارالعلوم محمدی سے عالمیت کورس مکمّل کر لیا ہے وہ اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں. اس کورس کی مدّت فقط دو سال ہے, درس نظامی کی وہ کتب جو عالمیت کورس میں نہیں پڑھائی گئیں اور باقی رہ گئیں تھیں وہ سب کتب ان دو سالوں میں مکمّل کرا دی جاتی ہیں.